ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وعدہ کرتے ہیں کہ 9مئی جیسے واقعات دوبارہ نہیں ہونگے: خواجہ آصف

وعدہ کرتے ہیں کہ 9مئی جیسے واقعات دوبارہ نہیں ہونگے: خواجہ آصف
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42 : وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے واشگاف الفاظ میں کہا جو لوگ 9 مئی میں ملوث ہیں وہ معافی مانگیں، بانی پی ٹی آئی کو معافی کی آفر موجود ہے، وعدہ کرتے ہیں کہ 9مئی جسے واقعات دوبارہ نہیں ہونگے۔

 وفاقی کابینہ اجلاس میں شرکت کے لئے پارلیمنٹ ہاؤس آمد کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو معافی کی آفر موجود ہے تاہم معافی مانگنا یا نہ مانگنا بانی پی ٹی آئی کی مرضی ہے،خواجہ آصف افسوسناک بات یہ ہے کہ شہداء کو نشانہ بنایا گیا، قومی ہیروز کے مجسموں کو مسمار کر کے کیا پیغام دیا گیا، 9 مئی  کسی شخص کی انا نہیں ملک کی انا کی بات ہے، اس دن مئی کو جو ہوا وہ پاکستان کی انا اور آبرو پر حملہ تھا۔

 قبل ازیں سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو میں وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے تھا کہ وہ 9 مئی کا سب سے بڑ ا ذمہ دار بانی پی ٹی آئی کو سمجھتے ہیں، کیونکہ وہ  اقتدار کے لئے ملک اور ملک کی سالمیت کو داؤ پر لگا سکتا ہے،انہوں نے کہا کہ سانحہ 9 مئی کے کرداروں کو کیفر کرادار تک پہنچایا جائے گا لیکن 9 مئی پر کوئی مذاکرات نہیں ہونگے۔

Ansa Awais

Content Writer