پی آئی اے کی لاہور سے پہلی حج پرواز روانہ

9 May, 2024 | 10:31 AM

سعید احمد :پی آئی اے کی لاہور سے پہلی حج پرواز روانہ ہو گئی۔
پرواز دو گھنٹے دس منٹ تاخیر سے روانہ ہوئی،پرواز کو صبح 8بجکر 35منٹ پہ مدینہ روانہ ہونا تھا لیکن بریفنگ ایریا میں آگ لگنے کی وجہ سے پرواز تاخیر سے روانہ ہوئی۔
 
پہلی حج پرواز سے 329 عازمین سوار ہیں۔عازمین حج کو پی آئی اے کے چیف پروجیکٹ آفیسر خرم مشتاق نے رخصت کیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ائر پورٹ پر عازمین حج کو رخصت کرنے کے لیے ایک پروقار تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا۔

 
 
 
 

مزیدخبریں