(کومل اسلم،علی رامے)سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری،محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی میں اضافے کا امکان ہے۔
شہر کا موجود درجہ حرارت32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری تک جانے کا امکان ظاہر کیا گیا۔
ماہرین کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔
دوسری جانب 10 مئی تک پنجاب میں دن کے درجہ حرارت میں 5 ڈگری اضافے کی توقع ہے۔ پی ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق میدانی علاقے خاص طور پر ہیٹ ویو کی زد میں آنے کے امکانات ہیں۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں 10 سے 12 مئی تک گرد آلود ہوائیں، گرج چمک کے ساتھ بارش کے بھی امکانات ہیں ۔ 10 اور 11 مئی جنوبی پنجاب کے اضلاع میں طوفانی بارش کا امکان ہے۔ ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے کے مطابق وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت کے مطابق انتظامیہ کو الرٹ کر دیا ہے۔