لاہورائرپورٹ پر شارٹ سرکٹ کے باعث آتشزدگی ، امیگریشن سسٹم تباہ،متعدد پروازیں تاخیر کا شکار

9 May, 2024 | 09:18 AM

This browser does not support the video element.

(سعید احمد)علامہ اقبال انٹرنیشنل بریفنگ ایریا میں شارٹ سرکٹ کے باعث دھواں بھر گیا۔
سی اے اے کے مطابق خصوصی امیگریشن ایریا میں شارٹ سرکٹ ہوا جس سے امیگریشن سسٹم کو نقصان پہنچا، واقعے کے  بعد دھواں بھرنے کی وجہ سے لاہور سے اندرون وبیرون ملک جانیوالی پروازیں تاخیر کا شکار ہوگئیں۔

 تفصیلات کے مطابق مدینہ جانیوالی ایئرسیال کی پرواز پی ایف 760کو روانگی سے روک لیا گیا،کراچی جانیوالی فلائی جناح کی پرواز نائن پی 841 کی روانگی تاخیر کا شکار،ریاض جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 725 ،لاہور سے دمام جانے والی پرواز پی کے 243  اورلاہور سے دوحہ جانے والی قطر ائیر کی پرواز کیو آر 629 تاخیر کا شکار ہو گئی۔

کولمبو جانیوالی سری لنکن ایئرکی پرواز یو ایل 154 کو اڑان کی اجازت مل گئی۔مسافروں کی امیگریشن مکمل ہونے پر طیارہ ٹیک آف کر گیا۔

سی اے اے کے مطابق شارٹ سرکٹ سے پیدا ہونیوالی صورتحال پر قابو پالیا گیا ہے۔حج ودیگر انٹرنیشنل فلائٹس کو ڈومیسٹک سائیڈ سے ڈیل کیا جارہا ہے،ڈومیسٹک فلائٹ آپریشنز بھی جلد بحال ہونے کی توقع ہے۔لینڈ کرنیوالی فلائٹس کی مینول امیگریشن کی جارہی ہے۔ 
 
 

مزیدخبریں