لاہور بورڈ کا تعلیم القرآن کا امتحان ملتوی 

9 May, 2023 | 10:06 PM

ویب ڈیسک: عمران خان کی کرپشن کیس میں گرفتاری نےلاہوربورڈ کےامتحانات میں شریک3لاکھ طلبہ کا بدھ کے روز ہونے والا ترجمۃ القرآن کا پرچہ ملتوی کروا دیا۔پرچے کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

بدھ کے روز عمران خان کی اسلام آباد میں قادر ٹرسٹ کرپشن کیس میں گرفتاری کے بعد بعض شرپسندوں نے لاہور اورپنجاب کی سڑکوں پر گھیراو جلاو اور پتھراو  کی کارروائیاں کیں۔ ان میں سے بیشتر افراد خود تو پولیس کے آنے پر سڑکوں سے رفو چکر ہو گئے لیکن ان کی پرتشدد کارروائیوں کے سبب لاہور تعلیمی بورڈ نے بدھ کےروز تعلیم القرآن کے مضمون کا امتحان ملتوی کر دیا۔پنجاب بھر میں 25 لاکھ طلباء نے امتحان دینا تھا

مزیدخبریں