گرفتاری کا خوف ، اہم پی ٹی آئی رہنماؤں نے درخواست دائر کر دی  

9 May, 2023 | 09:26 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک )سابق وزیر اعظم اور چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ میں موجود پی ٹی آئی رہنماؤں کو گرفتاری کا خوف  ستانے لگا ہے ۔

 تفصیلات کےمطابق سابق وزیر اطلاعات فواد چودھری سمیت دیگر نے پولیس کو گرفتاری سے روکنے کیلئے عدالت میں درخواست دائر کردی  ہے ، فواد چودھری کے علاوہ ان کے بھائی اور عمران خان کے وکیل  فیصل چودھری ، سیف اللہ نیازی، بیرسٹر گوہر نے  بھی درخواست دائر کی  ہے ،مسرت چیمہ، قیوم نیازی و دیگر نے بھی درخواست دائر کر دی ہے۔

مزیدخبریں