علی امین گھر سے نہیں نکلے،بہت سے شہروں میں احتجاج نہیں ہوا

9 May, 2023 | 09:26 PM

ویب ڈیسک:عمران خان کی گرفتاری کے بعد تحریک انصاف کےاہم راہنماوں کی  اپیلوں کے باوجود کئی شہروں میں احتجاج نہیں کیا گیا ۔

ڈیرہ اسمعیل سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عمران خان کی گرفتاری کی صورت میں  اسلام آباد پہ قبضہ کرنے کی دھمکی دینے والے سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور گھر سے ہی نہیں نکلے، جبکہ کئی اضلاع میں کال دینے کے باوجود احتجاج نہیں ہوا۔

   مصدقہ اطلاعات کے مطابق خیبرُختونخوا کےجنوبی اضلاع میں کوئی احتجاج نہیں ہوا، سوشل میڈیا پر احتجاج کیاپیلیں کرنے کے باوجود  ڈیرہ اسماعیل خان میں کہیں احتجاج نہیں ہوا۔ تاہم بعد ازاں  قریشی موڑ کے قریب  چند افراد نے علامتی احتجاج  کیا اور کچھ دیر بعد منتشر ہو گئے۔

 عمران خان کی گرفتاری کے خلاف ڈیرہ ڈویثرن میں کہیں احتجاج نہیں ہوا، شمالی جنوبی وزیرستان ٹانک،ڈیرہ ،لکی مروت اور بنوں میں بھی  کہیں احتجاج نہیں ہوا۔

مزیدخبریں