پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ

9 May, 2023 | 08:47 PM

ویب ڈیسک: پنجاب حکومت نے سوبہ بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی ہے،محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر میں دفعہ 144 نافذ کرنےکا نوٹیفکیشن  جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن  کے مطابق پنجاب میں 2دن کیلئے دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔ دفعہ 144 کے تحت صوبہ کے کسی بھی شہر، قصبہ میں اور کسی بھی سڑک پر کسی طرح کے اجتماع اورر احتجاج غیر قانونی قرار پا گیا ہے۔ پولیس کسی جگہ چار یا چار سے زاید افراد کے جمع ہونے پر ان کو گرفتار کر سکے گی۔ دفعہ 144 کی سزا دو ماہ قید ہو سکتی ہے۔

مزیدخبریں