پی ٹی آئی کے رہنما ر علی زیدی گرفتار

9 May, 2023 | 08:42 PM

ویب ڈیسک : پی ٹی آئی سندھ کے صدر و سابق وفاقی وزیر علی زیدی اور رکن سندھ اسمبلی و ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی سندھ عدیل احمد سنگر کو گرفتار کرلیا۔

 نیب کی جانب سے سابق وزیر اعظم عمران خان کو گرفتار کیا گیا، جس پر پی ٹی آئی کے حامی سڑکوں پر نکل آ ئے ہیں۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، صوبائی درالحکومت لاہور اور راولپنڈی سمیت چھوٹے بڑے مختلف شہروں میں پی ٹی آئی ورکرز کی جانب سے احتجاج جاری ہے۔

  اسلام آباد میں نیب راولپنڈی کے میلوڈی آفس کے باہر پی ٹی آئی وکرز کی جانب سے احتجاج کیا گیا، جس پر 10 کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا، راولپنڈی  میں احتجاجی کارکنوں کے پتھراؤ کے باعث لیاقت باغ کے قریب پولیس سب انسپکٹر زخمی  ہو گیا، سب انسپکٹر حال ہی میں ایس ایچ او تھانہ رتہ امرال  تعینات ہوئے تھے۔

مزیدخبریں