ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سٹرکوں کو بند کرنا اور املاک پر حملے کسی بھی صورت برداشت نہیں، محسن نقوی

سٹرکوں کو بند کرنا اور املاک پر حملے کسی بھی صورت برداشت نہیں، محسن نقوی
کیپشن: Mohsin Naqvi, File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے: محسن نقوی کا کہنا ہے کہ امن عامہ کی فضا برقرار رکھنا ریاست کی ذمہ داری ہے جسے احسن انداز سے نبھایا جائے گا ۔ 

وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے  کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے امن و امان کو ہدایات دیں۔ محسن نقوی نے کہا کہ کمیٹی اور انسپکٹر جنرل پولیس لا اینڈ آرڈر کی صورتحال کو ہمہ وقت مانیٹر کریں اور حالات کے مطابق اقدامات اٹھائیں۔ صوبہ بھر میں امن عامہ کی فضا قائم رکھنے کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں۔عوام کے جان ومال کا تحفظ یقینی بنایا جائے -

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ قانون ہاتھ میں لینے والے عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔  احتجاج کی آڑ میں عوام کے روزمرہ معمولات زندگی میں کسی کو بھی خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ پر امن احتجاج ہر کسی کا حق ہے لیکن سٹرکوں کو بند کرنا اور املاک پر حملے کسی بھی صورت برداشت نہیں۔

Bilal Arshad

Content Writer