ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان کی گرفتاری پر  تحریک انصاف کے کارکنان کا رانا ثنا اللہ کے ڈیرے پر دھاوا   

Pti workers,protest,City42
کیپشن: Rana Sanaullah,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان  کی گرفتاری پر پی ٹی آئی کارکنان نے وفاقی وزیر  مملکت برائے داخلہ رانا ثنا اللہ کے ڈیرے پر دھاوا بول دیا۔

 تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں رانا ثنا اللہ کے گھر کے باہر پی ٹی آئی کارکنان کا پتھراؤں جبکہ  توڑ پھوڑ کا سلسہ جاری ہے۔ پی ٹی آئی کارکنان نے  رانا ثنااللہ کے مین پبلک سیکرٹریٹ پر دھاوا  بولتے ہوئے موٹر سائیکل کو آگ لگا دی ۔

 پولیس کی جانب سے کارکنان کو منتشر کرنے کے لیے شیلنگ اور ہوئی فائرنگ بھی  کی جارہی ہے  جبکہ پولیس کی جانب سے مزید نفری طلب کرلی گئی،دولفن فورس اور ایلیٹ فورس کےاہلکار بھی پہنچ گئے۔