عمران خان کی گرفتاری، پرویز الہیٰ کا دھمکی آمیز بیان

9 May, 2023 | 06:39 PM

Bilal Arshad

 ویب ڈیسک: چیئر مین پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) عمران خان کی گرفتاری پر سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کا کہنا  ہے کہ عمران خان کا کوئی بال بھی بیکا نہیں کرسکتا۔ 

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری پر چودھری پرویز الہٰی نے ردعمل دیتے ہوئے  کہا ہے کہ عمران خان عدالت میں ضمانت کے لیے پیش ہوچکے تھے ان کو گرفتار کرنا قانون کی دھجیاں بکھیرنے کے مترادف ہے، ثابت ہوگیا ملک فسطائیت کا شکار ہوچکا، یہاں پر آئین و قانون کی عمل داری نہیں ہے۔

 پی ٹی آئی صدر کا کہنا تھا کہ عمران خان کے ہمراہ جو وکیل موجود تھے انہیں بری طرح مارا پیٹا گیا، یہ سب کرنے والوں کو سمجھ لینا چاہیے کہ قوم پی ٹی آئی چیئرمین کے ساتھ ہے، پرویز الہٰی نے یہ بھی کہا کہ یہ کارروائی نواز شریف، شہباز شریف اور رانا ثناء اللّٰہ کی ہدایات کے بغیر نہیں ہوسکتی۔

 انہوں نے کہا کہ عمران خان پر حملہ ہوا ہے، اُن کا حق بنتا ہے کہ وہ جس کو ایف آئی آر میں نامزد کریں، اُس کا نام مقدمے میں شامل ہونا چاہیے۔

مزیدخبریں