اب صرف قانون حرکت کرے گا، خواجہ آصف

9 May, 2023 | 05:18 PM

Bilal Arshad

ویب ڈیسک: وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ اب صرف قانون حرکت کرے گا، قانون کسی کے تابع نہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان  کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ اقتدار میں عمران خان نے نیب نیب بہت کھیلا، فرمائشی گرفتاریاں ھوتی تھیں اور لاڈلا ضد کرتا ضد پوری ہوتی تھی۔ قید میں لاڈلے کی انا کی تسکین کیلئے اذیتیں دی جاتیں تھیں، عمران خان کے دور میں بیٹیوں بہنوں کو بھی نیب نے گرفتار کیا۔

مزیدخبریں