القادر ٹرسٹ کیس کیا ہے ؟ تفصیلات جاری

9 May, 2023 | 05:52 PM

ویب ڈیسک : سابق وزیراعظم عمران خان کو القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار کیا ہے۔ 

 نیب  کا کہنا ہے کہ یہ مقدمہ القادر یونیورسٹی کے لیے زمین کے غیر قانونی حصول اور تعمیرات سے متعلق ہے ۔جس میں نیشنل کرائم ایجنسی، یو کے کے ذریعے بنیادی رقم (190 ملین برطانوی پاؤنڈز) کی وصولی میں غیر قانونی فائدہ شامل ہے۔ انکوائری اور تفتیش کے قانونی طریقہ کار کو پورا کرنے کے بعد گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔

تفتیش کے عمل کے دوران سابق وزیر اعظم اور ان کی اہلیہ کو متعدد کال اپ نوٹس جاری کیے گئے جو دونوں القادر ٹرسٹ کے ٹرسٹیز تھے ۔سابق وزیر اعظم یا ان کی اہلیہ کی طرف سے کسی بھی کال اپ نوٹس کا جواب نہیں دیا گیا۔ 

مزیدخبریں