عمران خان پر کسی قسم کا کوئی تشدد نہیں کیا گیا: رانا ثنااللہ  

9 May, 2023 | 04:36 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا کہ عمران خان پر کسی قسم کا تشدد نہیں کیا گیا اگر وہ شامل تفتیش ہوجاتے تو  ریفرنس بغیر گرفتاری کے چلایا جاسکتا تھا، نوٹسز کے باوجود عمران خان پیش نہیں ہوئے۔

 پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان کی گرفتاری کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے  رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ یہ باقاعدہ ڈاکیومنٹڈکیس ہے، اگر عمران خان شامل تفتیش ہوجاتے تو ریفرنس بغیر گرفتاری کے چلایا جاسکتا تھا، قومی خزانےکو نقصان پہنچانے  پر نیب کی جانب سے گرفتاری کی گئی ہے، ان پر کسی قسم کا کوئی تشدد نہیں کیا گیا۔

مزیدخبریں