(ویب ڈیسک) عمران خان کا پہلی مرتبہ شوکت خانم کے علاوہ کسی سرکاری ہسپتال سے طبی معائنہ کروایا جائے گا جس کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان کے طبی معائنے کیلئے 7 رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے، میڈیکل ٹیم میلوڈی نیب آفس جائے گی، ڈاکٹر فرید اللہ شاہ کو سات رکنی میڈیکل بورڈ کے سربراہ مقررکیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق شعبہ میڈیسن، ہڈی و جوڑ، امراض قلب کے ماہرین میڈیکل بورڈ میں شامل ہیں۔ شعبہ جنرل سرجری، پیتھالوجی کے ڈاکٹرز میڈیکل بورڈ میں شامل ہیں۔ سی سی ایم او پولی کلینک ڈاکٹر امتیاز احمد اور شعبہ ریڈیالوجی کی ڈاکٹر سات رکنی میڈیکل بورڈ میں شامل ہیں۔