ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد ان کی سابق اہلیہ کا ٹوئٹ سامنے آگیا۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے عمران خان کی گرفتاری کے موقع پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ میں ایک خاص فیملی ایونٹ میں مصروف ہوں، کسی بھی تبصرے کے لیے موجود نہیں ہوں۔
I’m busy with a special family event. Not available for comment.
— Reham Khan (@RehamKhan1) May 9, 2023
واضح رہے کہ سابق وزیرِ اعظم عمران خان کو رینجرز نے نیب کے القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار کر لیا ہے۔عمران خان بائیو میٹرک کروانے کے لیے جیسے ہی ہائی کورٹ کے متعلقہ آفس جانے لگے تو راستے میں انہیں رینجرز نے اپنی حراست میں لے لیا۔
ذرائع کے مطابق نیب حکام بھی رینجرز کے ہمراہ موجود تھے اور ان کے پاس عمران خان کی گرفتاری کے وارنٹ موجود تھے۔