مسافر بس پل سے نیچےجاگری، 22 افراد ہلاک، 20 زخمی

9 May, 2023 | 03:16 PM

ویب ڈیسک: ڈرائیور کی تیز رفتاری کے باعث مسافر بس حادثے کا شکار ہوگئی، حادثے میں 22 افراد ہلاک جبکہ 20 سے زائد زخمی ہو گئے۔

بھارتی ریاست مدھیا پردیش میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا، مدھیا سے خارگون کی جانب جانے والی مسافر بس حادثے کا شکار ہوگئی۔  بس میں 50 مسافر سوار تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بس تیز رفتاری کی وجہ سے حادثے کا شکار ہوئی اور پل سے نیچے جاگری۔

  پولیس کے مطابق ڈرائیور نے پل پر اوور اسپیڈ کی جس وجہ سے بس بے قابو ہوئی اور وہ پل پر لگی حفاظتی جالیوں کو توڑتے ہوئے نیچے گری جس سے اب تک 22 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی،جس پل پر حادثہ پیش آیا اس کے نیچے دریا بہتا ہے لیکن ان دنوں دریا میں پانی نہ ہونے کی وجہ سے وہ مکمل خشک ہے۔

مزیدخبریں