مانیٹرنگ ڈیسک: لاہور ہائیکورٹ نے لاہور کے ماسٹرپلان 2050 پر عمل درآمد روکنے کے حکم امتناع میں مزید توسیع کردی۔
لاہور ہائیکورٹ میں لاہور ماسٹرپلان 2050 کی منظوری کے خلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی, جسٹس شاہدکریم نے شہری عبدالرحمان سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔درخواست گزاروں کا موقف ہےکہ لاہور ماسٹر پلان 2050 قانون کے خلاف منظور کیا گیا۔