بھارت میں کشمیر پر کھل کر بات کرنے پر عدنان صدیقی بلاول بھٹو کے معترف

9 May, 2023 | 10:58 AM

مانیٹرنگ ڈیسک: سینئر اداکار عدنان صدیقی نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے بھارت میں کشمیر پر کھل کر بات کرنے پر ان کی تعریفیں کرتے ہوئے بھارت کو مہمانوں کی عزت نہ کرنے والا میزبان قرار دے دیا۔

بھارت میں جاکر حکمران جماعت بی جے پی کو آئینہ دکھانے پر شوبز شخصیات بلاول بھٹو کی تعریفیں کررہی ہی، بلاول 4 اور 5 مئی کو بھارتی شہر گوا میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس میں شریک ہوئے تھے جہاں انہوں نے متعدد بھارتی اور عالمی نشریاتی اداروں کو انٹرویوز بھی دیے۔

عدنان صدیقی نے ٹوئٹر  پر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور لکھا ایک اچھا میزبان مہمان نوازی  کا مظاہرہ کرتے ہوئے  مہمانوں کے ساتھ عزت اور احترام کے ساتھ پیش آتا ہے، چاہے  اس کا کوئی بھی سیاسی یا نظریاتی تنازعہ ہو۔

اداکار نے مزید لکھا کہ ایک مہمان کی تذلیل سے کوئی خاص مقصد حاصل نہیں ہوتا البتہ اس سے حالات مزید خراب ہوتے ہیں۔عدنان صدیقی نے ’بلاول بھٹو زرداری‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

واضح رہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے دورے  کے دوران بھارت کو دہشتگردی کو مسلمانوں کے خلاف استعمال کرنے پر سخت ردعمل دیا تھا جب کہ انہوں نے وادی کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے پر بھی تنقید کی تھی۔

تاہم بھارتی میڈیا نے ہر بار کی طرح اس بار بھی پاکستانی وزیر خارجہ کے خلاف گھناؤنی مہم چلائی۔بھارتی وزیر خارجہ نے میزبانی روایت کے برخلاف بلاول بھٹو کے حوالے سے نامناسب الفاظ استعمال کیے تھے۔

مزیدخبریں