(محمدساجد) دانیہ شاہ کے کس لڑکے کے ساتھ تعلقات تھے؟ تمام حقائق کھل کر سامنے آگئے، گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر میں عامر لیاقت نے یہ الزام لگایا تھا کہ دانیہ شاہ کے دوسرے لڑکے کے ساتھ غیر ازدواجی تعلقات ہیں، اب یہ راز فاش ہو گیا کہ عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ کا لڑکے سے کیا تعلق ہے۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک نئی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ اور لڑکے کا تعلقات کھل کرکے سامنے آگیا،گزشتہ روز عامر لیاقت نے دانیہ کی ایک لڑکے کے ساتھ تصویر شیئر کرتے الزام لگایا تھا کہ دانیہ شاہ کےدوسرے لڑکے کے ساتھ غیر ازدواجی تعلقات ہیں۔
فیس بک پر ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا کہ نشے اور تشدد جیسے بدترین الزامات کے بعد انتہائی شرم ساری سے وہ آڈیو پیغامات جاری کررہے ہیں اور عدالت میں تصاویر بھی پیش کروں گا جسے دیکھنے کے بعد روح کانپ اٹھے گی۔
انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں مزید نئے حقائق سامنےآئے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دانیہ شاہ کی والدہ کے ساتھ ایک لڑکا بیٹھا ہوا ہے اور وہ بتارہی ہیں کہ افواہیں پھیلانا بند کریں، یہ میرا اکلوتا بیٹا ہے اس کو بھی عامر نے دھمکیاں اور گالیاں دیں ہیں اور یہ دانیہ کا بھائی ہے اس سے 2 سال چھوٹا ہے، ہمیں پیسوں کی ضرورت نہیں بس عزت چاہیے اور اگر عامر لیاقت عزت والا ہوتا تو اس کا ہر ظلم برداشت کرتے، اور یہ کیس بھی نہ کرتے۔
دانیہ کی والدہ کا مزید کہناتھا کہ پولیس میں مقدمہ پہلے اس نے درج کرایا جس کے بعد ڈر کے ہم نے یہ کیس کیا اور طلاق لینے کا فیصلہ کیا، ہمارے پاس عامر کے خلاف ثبوت بھی ہیں اور جب پتہ چل گیا ہے کہ وہ کرتا ہی نشہ ہے دماغ بھی ٹھیک نہیں تو ہماری بچی کیسے اس کے پاس رہ سکتی ہے۔