بادل برس پڑے؛ محکمہ موسمیات نے مزید بارش کی پیشگوئی کردی

9 May, 2022 | 09:53 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک) اسلام آباد راولپنڈی اور گرد ونواح میں تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا،محکمہ موسمیات نے آج رات اور منگل کے روز بھی بارش کی پیشگوئی کردی۔ 

تفصیلات کےمطابق ملک کے متعدد شہروں میں موسم کے تیور بدل رہے ہیں جبکہ اسلام آباد راولپنڈی اور گرد ونواح میں تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا،محکمہ موسمیات نے آج رات اور منگل کے روز بھی بارش کی پیشگوئی کردی۔ اٹک شہر اور گردونواح میں آندھی کے بعد بادلوں نے دستک دی جس کے بعدگرج اور چمک کے ساتھ بارش شروع ہوئی۔

محکمہ موسمیات نے منگل کے روزموسم کی صورتحال کے حوالے سے بتایا کہ ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، ملک کے میدانی علاقے شدید گرمی کے زیر اثر رہیں گے، اسلام آباد میں شام یا رات کے دوران آندھی گر دآلود ہوائیں چلنے کے ساتھ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اورخشک رہے گا، پنجاب کے میدانی علاقے شدیدگرمی کی لپیٹ میں رہیں گے، جنوبی پنجاب میں گردآلود ہوائیں جھکڑ کی توقع ہے، خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہے گا،سندھ کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سکھر اور اس کے گردونواح میں گردآلود ہوائیں چلنے کاامکان ہے، بلوچستان کے بیشتر علاقے شدید گرمی کےزیراثررہیں گے، گلگت بلتستان میں موسم گرم اورخشک رہے گا جبکہ کشمیر میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

مزیدخبریں