ویب ڈیسک: ویسٹ انڈیز نے دورہ پاکستان کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔
ویسٹ انڈیز کی ٹیم آئندہ ماہ پاکستان میں تین ون ڈے میچز کھیلے گی۔ نکولز پُورن ویسٹ انڈیز ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ جیسن ہولڈر کو آرام دیا گیا ہے۔
ویسٹ انڈین اسکواڈ میں شائی ہوپ، اینکروما بومر، شامراہ بروکس، کیسی کارٹی، عقیل حسین، الزاری جوزف شامل ہیں۔اس کے علاوہ برینڈن کنگ ، شیرمن لوئیس ، کائیل میئرز، اینڈرسن فلپ، راومن پوول، جیڈن سیلز، روماریو شیفرڈ اور ہیڈن والش جونیئر بھی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔
خیال رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز ہوگی، میچز 8، 10 اور 12 جون کو روالپنڈی میں ہوں گے۔