میٹرک کا سالانہ امتحان دینے والے طلبہ کیلئے بڑی خبر

9 May, 2022 | 06:33 PM

M .SAJID .KHAN

(جنید ریاض) لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیراہتمام میٹرک کے سالانہ امتحان کا آغاز 10 مئی سے ہوگا، اڑھائی لاکھ سے زائد طالبعلم امتحان دیں گے۔
لاہور بورڈ کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات کے دوران کمشنر،ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر امتحانی سنٹرز میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیں گے،سینٹرز کا وزٹ بھی کریں گے۔ وزٹ کی رپورٹ روزانہ سیکرٹری ہائر ایجوکیشن کو بھجوائی جائے گی۔

انسپکشن ٹیمیں بھی امتحانی سنٹر میں سکیورٹی اور دیگر انتظامی معاملات کا جائزہ لیں گی،تمام امتحانی سنٹرز میں دفعہ 144 نافذ ہوگی، غیر متعلقہ شخص کے سنٹر میں داخلے پر پابندی ہوگی، لاہور بھر میں 759 امتحانی سنٹرز بنائے گئے ہیں۔

دوسری جانب کراچی میٹرک بورڈ نے  دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کی تاریخ کا اعلان کردیا۔ میٹرک بورڈ کے مطابق 17مئی کو دسویں جماعت کا پہلا پرچہ ہوگا، امتحانات کا مکمل شیڈول اگلے ہفتے جاری کردیا جائے گا، امتحانات کو فول پروف بنانے کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

ترجمان کے مطابق اس سال تمام مضامین کے پرچے لئے جائیں گے، 40 فیصد ایم سی کیوز، 40 فیصد مختصر اور 20 فیصد طویل سوال جواب پر مشتمل  پرچہ ہوگا۔ترجمان میٹرک بورڈ کے مطابق امتحانات اسٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلے کے تحت لئے جا رہے ہیں۔


 

مزیدخبریں