(ویب ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف اور بھائی سلیمان شریف 4 سال بعد ایک دوسرے کو ملے، سلیمان شریف نے بھائی سے ملاقات کے لمحات کو ٹویٹ کرتے بیان کیا۔
تفصیلات کےمطابق 4 سال کے بعد حمزہ شہباز شریف وزیراعلیٰ پنجاب بننے کے بعد سلیمان شریف ان سے ملے، دونوں بھائیوں نے ایک دوسرے کو گلے لگا اور حال احوال پوچھا، ٹوئٹر پر سلیمان شریف نے اپنی اور حمزہ شہباز کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بھائی کی تعریف کی اور کہا کہ میرا بھائی بہت محبت کرنے والا ہے۔
سلیمان شریف نے مزید لکھا کہ 4 سال بعد اپنے بھائی کو گلے لگایا ہے۔
سلیمان شریف کی ٹویٹ پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا، مریم نے سلیمان شریف کی جانب سے شیئر ٹویٹ پر دل والا ایموجی بنایا۔
My brother is the most loving and affectionate!
— Suleman Sharif (@SulemanSharif82) May 8, 2022
Hugged him after 4 years pic.twitter.com/SL2pdCQvyI