ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان کی اداروں کیخلاف مہم، آصف زرداری کا ردعمل آگیا

آصف علی زرداری
کیپشن: Asif Ali Zardari
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سابق صدر آصف علی زرداری نے عمران خان کی جانب سے قومی اداروں کے خلاف نفرت انگیز مہم چلانے کی پر زور مذمت کرتے ہوئے اسے احتساب سے بچنے کی ایک بھونڈی کوشش قرار دیا ہے۔

سابق وزیراعظم عمران خان کے اداروں کیخلاف بیانات اور عوام کو انارکی کیطرف اکسانے کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے آصف زرداری نے کہا  ہے کہ عوام کی منتخب پارلیمنٹ کے ہاتھوں ایک آئینی عمل کے ذریعے اقتدار سے بے دخل ہونے کے بعد عمران ذہنی توازن کھو چکا ہے اور اب قومی اداروں پر حملہ آور ہو رہا ہے۔

سابق صدر نے مزید کہا کہ قومی اداروں کے خلاف عمران خان کی ہرزہ سرائی کے پیچھے کرپشن کیسز اور فارن فنڈنگ کیس کا خوف ہے، جن میں سزا سے بچنے کے لئے عمران خان قومی اداروں کو متنازعہ بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔ اس نے اداروں کو بدنام کرنے اور ان میں نفاق ڈالنے کے لئے جو مہم چلائی ہے وہ پاکستان کی سلامتی کے لیے خطرناک ہے اور اس کا فائدہ ملک دشمن قوتوں کو پہنچے گا۔

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor