ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دانیہ شاہ نے عامرلیاقت پر ایک اور بڑا الزام عائد کردیا

عامر لیاقت حسین، دانیا شاہ
کیپشن: Aamir Liaqaut Hussain , Dania Shah
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: تحریک انصاف کے منحرف رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ نے تنسیخ نکاح دائر کرنے کے بعد شوہر سے متعلق ایک اور ناقابل یقین انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ عامر لیاقت انہیں نماز بھی نہیں پڑھنے دیتے تھے۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران دانیہ شاہ کا کہنا تھا کہ دانیہ کا کہناتھا کہ عامر لیاقت جیسے لوگ اپنی ماں کو عزت نہیں دے سکتے تو دوسری عورتوں کو کیا عزت دیں گے، شادی کے دوسرے دن ہی انھوں نے نوکروں کے سامنے مجھے عزت نہیں دی، یہ صرف میڈیا کے سامنے مجھے پیار کرتے تھے۔

انہوں ے مزید کہا کہ شادی کے بعد میں نے عامر لیاقت کے ساتھ بہت اذیت میں وقت گزارا، اس دوران میں نے اللہ سے رو رو کر دعا مانگی کہ یااللہ مجھ سے کوئی غلطی ہوئی ہے تو مجھے معاف کردیں کیوں کہ یہ شخص مجھے نماز  بھی نہیں پڑھنے دیتا تھا۔

عامر لیاقت کے گھر سے بہاولپور کیسے گئی کہ سوال پر دانیہ کا کہنا تھا کہ عید سے قبل میں نے عامر کے ہاتھ پیر جوڑے کہ میں کچھ دنوں میں واپس آجاؤں گی،  جب کہیں جا کر مجھے بہاولپور جانے کی اجازت ملی۔

واضح رہے کہ حال ہی میں دانیہ شاہ نے ایک انسٹا اسٹوری شیئر کی تھی جس میں انھوں نے آگاہ کیا تھا کہ انھوں نے شوہر سے خلع کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا ہے۔

 بعد ازاں دانیہ شاہ نے عامر لیاقت پر سنگین الزامات لگاتے ہوئے کہا کہ وہ نشہ آور ہو کر آئے روز تشدد کا نشانہ بناتے، عامر لیاقت جیسے دکھتے ہیں ویسے بالکل نہیں ہیں۔

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor