دانیہ شاہ کے الزامات ؛عامر لیاقت کاردعمل آگیا

9 May, 2022 | 02:45 PM

ویب ڈیسک:رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کی جانب سے لگائے گئے الزامات پر ردّعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے کردار کو بہتر جانتے ہیں۔

عامر لیاقت حسین نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری کردہ اسٹوری میں کہا کہ ’میں اپنے کردار کو جانتا ہوں لیکن نیکی، احسان اور اجر کی لذتوں میں بھول گیا تھا کہ کوئلے سے گھروں پر نشان تو لگائے جاسکتے ہیں لیکن گھر نہیں بنائے جاسکتے۔‘

 دوسری جانب عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ نے اُن پر مزید الزامات لگائے ہیں کہ وہ اُنہیں نماز نہیں پڑھنے دیتے تھے۔ دانیہ شاہ نے کہا کہ اُنہیں عامر لیاقت کے پیسے کی کوئی ضرورت نہیں ہے، جو لوگ کہہ رہے ہیں کہ دانیہ شاہ پیسے کی بھوکی ہے تو وہ غلط ہے۔

 واضح رہے کہ رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی تیسری بیوی دانیہ شاہ نے تنسیخ نکاح کا دعویٰ دائر کردیا ہے۔ دانیہ شاہ کا کہنا تھا کہ عامر لیاقت شیطان ہیں بلکہ شیطان سے بھی برے ہیں۔ دانیہ شاہ نے عامر لیاقت کے خلاف 11 کروڑ 51 لاکھ، 50ہزار روپےحق مہر کا بھی دعویٰ کیا ہے۔

عامر لیاقت کی اہلیہ دانیہ شاہ نے ایک لاکھ روپے ماہانہ بطور نان نفقہ کا بھی دعویٰ دائر کردیا۔تنسیخ نکاح کا دعویٰ فیملی کورٹ میں دائر کیا گیا، فیملی کورٹ نے دعوے پر سماعت 7 جون مقرر کردی۔

مزیدخبریں