ویب ڈیسک: سابق ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر رضوان حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے۔
فیملی ذرائع کے مطابق ڈاکٹر رضوان کو لاہور کے سروسز اسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کر دی۔ڈاکٹر رضوان ڈائریکٹر ایف آئی اے پنجاب تعینات تھے تاہم موجودہ حکومت کے آتے ہی ڈاکٹر رضوان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ بطور ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر رضوان نے وزیراعظم شہباز شریف کے منی لانڈرنگ سمیت کئی کیسز کی تفتیش کی تھی۔