قومی اسمبلی کا اجلاس آج،ایجنڈاجاری کردیاگیا

9 May, 2022 | 08:42 AM

ویب ڈیسک؛ قومی اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر 4 بجے ہوگا، اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔

اجلاس میں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل وسط سال بجٹ جائزہ رپورٹ پیش کریں گے جبکہ وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال عمومی شماریات ازسرنو تنظیم ترمیمی آرڈیننس پیش کریں گے۔

ای او بی آئی کی پنشن میں اضافہ نہ ہونے سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق 1 کے تحت طلب کیا ہے۔یہ اجلاس موجودہ قومی اسمبلی کا 42 اجلاس ہوگا۔ اجلاس میں ایوان کی معمول کی کارروائی سمیت اہم قومی امور نمٹائے جائیں گے۔

مزیدخبریں