(سٹی42)
تفصیلات کے مطابق ایوان وزیر اعلیٰ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب میں کورونا کیسز کی تعداد بڑھ رہی ہے،فیصل آباد 17، سرگودھا میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 16 فیصد ہے،جہاں کورونا ایس او پیز پر عمل کیا گیا وہاں مثبت کیسز کی شرح کم ہوئی،راجن پور25،رحیم یار خان میں 23 فیصد کورونا مثبت کیسز ہیں، آج 15 ہزار کورونا ٹیسٹ کئے گئے۔
ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ چنیوٹ 20 اور چکوال میں 18 فیصد کورونا مثبت کیسز ہیں،لاہور میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 15 فیصد ہے ،ساہیوال 14،اوکاڑہ میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 9 فیصد ہے، گجرات ، خانیوال ،منڈی بہاؤ الدین،راولپنڈی 9 اور ملتان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 8 فیصد ہے ، اسی طرح شیخوپورہ اور مظفر گڑھ میں 8 فیصد کورونا مثبت کیسز کی شرح ہے۔
مزید پڑھئے: لاک ڈاؤن میں کیا کھلا کیابند؛ ٹرانسپورٹ کتنے دن چلے گی؟ اہم تفصیلات سامنے آگئیں
وزیر صحت پنجاب نے کہا کہ کورونا مثبت کیسز میں کمی کی وجہ سے ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد میں کمی آئی،کورونا کے 2685 بیڈ میں سے 584 پر مریض زیر علاج ہیں،98وینٹی لیٹرز میں سے 18 پر مریض زیر علاج ہیں، لاہور میں کئی جگہوں پر سمارٹ ڈاؤن نافذ ہے ،لاہور 90 ہزار اور ملتان میں 2800 کی آبادی پر سمارٹ لاک ڈاؤن لگا ہے،ٹوٹل 2 لاکھ 47 ہزار آبادی پر سمارٹ لاک ڈاؤن لگا ہے۔
ان کا کہناتھا کہ پٹرول پمپ ، تندور ،میڈیکل سٹور کھلے رہیں گے ،ویکسی نیشن سینٹر عید کی چھٹیوں کے علاوہ کھلے رہیں گے، ریسٹورنٹ ٹیک اوے اور ہوم ڈلیوری کر سکیں گے،گروسری اوراشیا خورو نوش کی دکانیں صبح 9 سے شام 6 بجے تک کھلی رہیں گی،چاند رات بازار پر مکمل پابندی لگا دی گئی ہے،پارکس اور سیاحتی مقامات پر پابندی عائد ہے،شہری ماسک اور سماجی فاصلے کا خیال رکھیں۔
مزار بھی بند رہیں گے، ان ڈور اور آؤٹ ڈور تقریبات پر مکمل پابندی ہے،سپورٹس فیسٹیول اور کلچرل ایونٹس پر بھی مکمل پابندی ہے، ریلوے 70 فیصد صلاحیت پر چلائی جائے گی، ٹرانسپورٹ کے لئےہم نے ایک دن بڑھا دیا ہے،ٹرانسپورٹ پر کل شام 6 کے بعد پابندی عائد ہو گی،ٹرانسپورٹ پر پابندی 15 مئی صبح 6 بجے سے کھلے گی۔
وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد کا مزید کہناتھا کہ آکسیجن انڈسٹری میں عید کی چھٹیوں پر بھی کام جاری رہے گا ،ہسپتالوں میں آنے والے تمام مریض اب صحت یاب ہو کر گھر جا رہے ہیں ،آکسیجن سے متعلق خبروں کی تصدیق کر لیا کریں۔