کورونا لاک ڈاؤن، کمشنر نے لاہوریوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

9 May, 2021 | 04:48 PM

Arslan Sheikh

سٹی 42: کورونا وباءکے دنوں میں بڑی خوشخبری، کمشنرلاہور کی سربراہی میں پولیو فری شہروں کی فہرست میں پیش قدمی، کمشنر کہتے ہیں اپریل میں بھی پولیو کے انوائرمنٹل سیمپل منفی آئے۔

سماجی رابطے کی وی سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان کا کہنا تھا کہ اپریل میں بھی پولیو کے انوائرمنٹل سیمپل منفی آئے ہیں، بچوں کا مستقبل محفوظ ہونے سے بڑی کوئی خوشخبری نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انشااللہ یہ تسلسل جاری رہے گا جبکہ ضلعی انتظامیہ، فیلڈ ورکرز،شہری اور محکمہ صحت مبارکباد  کے مستحق ہیں۔

کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان نے ماں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا ہے کہ ماں کی ہستی ہر پل اپنی اولاد کی صحت،حفاظت اور سکون کیلئے خواہش رکھتی ہے۔ ماں کی ہستی قربانی، ایثار اور محبت کا عملی شاہکار ہوتی ہے۔ اللہ تعالی ہر ماں کو سلامت رکھے، ہمیں ان کی خدمت کی توفیق دے۔ مائیں جو اس دنیا سے رخصت ہو گئی ہیں اللہ انکے درجات بلند کرے۔

مزیدخبریں