ذہنی مریض نے ساتھی مریض کو اینٹیں مار کر قتل کر دیا

9 May, 2021 | 03:39 PM

Arslan Sheikh

عابد چوہدری: شادمان میں واقع انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ میں ایک ذہنی مریض نے دوسرے کو اینٹیں مار کر قتل کر دیا، پولیس نے موقع سے شواہد اکٹھے کر کے کارروائی شروع کر دی۔

پولیس کے مطابق گوجرانوالہ کا رہائشی زبیر ہسپتال میں زیرعلاج تھا، جہاں وہ رات کو سویا تو ہسپتال میں زیرعلاج دوسرے ذہنی معذور شخص نے زبیر کے سر میں اینٹوں کے وار کر کے اُسے قتل کر دیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور پولیس نے ملزم جان مسیح کو ہسپتال کی جیل میں بند کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ورثا کی جانب سے کارروائی نہ کروانے پر مقتول کی لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ موقع سے شواہد اکٹھے کر کے قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب شہر میں وارداتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا ۔پولیس اعدادوشمار کے مطابق رواں برس اب تک نو افراد کو ڈاکوؤں نے دوران واردات قتل کیا۔ماہ رمضان میں ڈاکوؤں نے دوران واردت دو افراد کو قتل کیا ، گزشتہ رات سندر کے علاقے میں ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے ایک شہری کو قتل جبکہ دو کو زخمی کیا ،دوران واردت زخمی ہونے والوں کی تعداد پچاس سے زائد ہے۔

ڈاکوؤں نے وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے چھین لئے۔ ادھر سی سی پی او  لاہور غلام محمود کا کہنا تھا کہ واردات ہونا کوئی ایشو نہیں،پولیس ملزموں کو گرفتار کر لیتی ہے۔ 

مزیدخبریں