عید الفطر کی چھٹیاں منسوخ

9 May, 2021 | 03:22 PM

Sughra Afzal

(بسام سلطان) علامہ اقبال میڈیکل کالج/ جناح ہسپتال نے عید الفطر کی چھٹیاں منسوخ کر دیں،عملے کو عید الفطر کے دوران لاہور سے باہر جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔

ذرائع کے مطابق علامہ اقبال میڈیکل کالج جناح ہسپتال نے عید الفطر کی چھٹیاں منسوخ کر دیں، قبل ازیں محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کی جانب سے چھٹیاں نہ کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ علامہ اقبال میڈیکل کالج نے تمام چھٹیاں منسوخ کر کے عملے کو ڈیوٹیوں پر معمور رہنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج پروفیسر عارف تجمل  کی جانب سے ایم ایس اور تمام ہیڈ آف ڈپارٹمنٹس کو مراسلہ جاری کردیا گیا۔

مراسلے کے مطابق عملے کو عید الفطر کے دوران عام تعطیل یا لاہور سے باہرجانے کی اجازت نہیں ہو گی، کورونا وبا کے پیش نظر عید الفطر کی چھٹیاں منسوخ کی گئیں۔

 کورونا وائرس کی وجہ سے پنجاب میں مکمل لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا،  کابینہ کمیٹی برائے انسداد کورونا کی سفارشات پر محکمہ پرائمری ہیلتھ نے 8  سے 16 مئی تک مکمل لاک ڈاؤن کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق تمام مارکیٹس، کاروبار، دفاتر،دکانیں بند رہیں  گے، میڈیکل سٹور، فارمیسز، میڈیکل فیسیلیٹیز ،ویکسی نیشن سنٹر24گھنٹے کھلیں گے۔ کورونا کے باعث رواں سال بھی عیدالفطر سادگی کے ساتھ منائی جائے گی۔ 

مزیدخبریں