کورونا کے باوجود پاکستان کی برآمدات میں بڑا اضافہ

9 May, 2021 | 01:42 PM

Malik Sultan Awan

سٹی 42:کورونا کی تیسری لہر کے باوجود پاکستان کی کئی ممالک کیلئے برآمدات میں بڑا اضافہ ہوگیا۔ امریکہ,  چین,  یو اے ای اور برطانیہ کو پاکستانی برآمدات میں کئی گنا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے. 

کرونا کی تیسری لہر کے باوجود کئی ممالک کیلئے برآمدات میں بڑا اضافہ ہوا،  دستاویز کے مطابق اپریل میں سالانہ بنیادوں پر امریکہ کیلئے برآمدات 256 فیصد بڑھیں، گذشتہ ماہ امریکہ کیلئے برآمدات کا حجم 48 کروڑ 99 لاکھ ڈالرز رہا۔ اپریل 2020 میں امریکہ کیلئے برآمدات 13 کروڑ 76 لاکھ ڈالرز تھیں۔

اپریل میں متحدہ عرب امارات کیلئے برآمدات میں 256 فیصد اضافہ ہوا، گذشتہ ماہ متحدہ عرب امارات کیلئے برآمدات 27 کروڑ 57 لاکھ ڈالرز رہیں۔ اپریل 2020 میں متحدہ عرب امارت کیلئے برآمدات کا حجم 7 کروڑ 75 لاکھ ڈالرز تھا۔

گذشتہ ماہ چین کیلئے برآمدات 153 فیصد بڑھیں ، اسی عرصے میں چین کیلئے برآمدات 20 کروڑ 72 لاکھ ڈالرز رہیں، اپریل 2020 میں چین کیلئے برآمدات کا حجم 8 کروڑ 19 لاکھ ڈالرز تھا۔ اپریل 2021 میں برطانیہ کیلئے برآمدات میں230 فیصد اضافہ ہوا۔

گذشتہ ماہ برطانیہ کیلئے برآمدات 20 کروڑ 8 لاکھ ڈالرز رہیں، اپریل 2020 میں برطانیہ کیلئے برآمدات 6 کروڑ 9 لاکھ ڈالرز تھیں۔

اپریل 2021 میں جرمنی کیلئے برآمدات 197 فیصد بڑھیں ، گذشتہ ماہ جرمنی کیلئے برآمدات کا حجم 12 کروڑ 88 لاکھ ڈالرز رہا ۔ اپریل 2020 میں جرمنی کیلئے برآمدات 4 کروڑ 33 لاکھ ڈالرز تھیں ۔

اپریل میں سالانہ بنیادپر دیجیبوتی کیلئے برآمدات میں 40 فیصد کمی رکارڈ کی گئی،اپریل 2021 میں لیتھیانیا 38,کینیا 19,قطر 7 اور اومان کیلئے برآمدات 3 فیصد کم ہوئیں ۔

مزیدخبریں