ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عید پر 7 بینک لوٹنے کی منصوبہ بندی کرنیوالا گینگ گرفتار

Gang
کیپشن: Gang
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کوئنز روڈ (وقاص احمد) کراچی میں اربوں روپے کی بینک ڈکیتیاں کرنیوالا گینگ لاہور سے گرفتار کرلیا گیا، سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کا کہنا ہےکہ ملزمان عید پر شہر میں  7سرکاری بینک لوٹنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

سی سی پی او نے اپنے دفتر میں ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال، ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی، ایس ایس پی سی آئی اے خرم جانباز اور دیگر افسران کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔ سی سی پی او نے دوران پریس کانفرنس  کہا کہ کراچی گینگ کا عید الفطر پر لاہور میں سات بینک لوٹنے کا پلان ناکام ہوگیا ہے، سی آئی اے ماڈل ٹاؤن نے دو گروہ کے14 ملزمان گرفتار کیے ہیں۔

سی سی پی او کے مطابق گرفتار ملزمان میں لائق حسین، زاہد حسین، صادق علی، کامران حیدری، کامران عرف کامی، فرید خان، خالد خان شامل ہیں۔ ملزمان قومی مرکز بچت شادمان، اچھرہ، مون مارکیٹ، شالیمار میں بنکوں کی ریکی کرچکے تھے۔

غلام محمود ڈوگر نے کہا کہ ملزمان ن ے پنجاب بینک ایوبیہ مارکیٹ، اقبال ٹاؤن نیشنل بینک سید پور ملتان روڈ لوٹنے کا منصوبہ بنا رکھا تھا۔ ملزمان کراچی میں ایک ارب 33 کروڑ کی وارداتیں کر چکے ہیں، بینک کے لاکر کاٹ کر نقدی اور زیورات لوٹ کرعلاقہ غیر فرار ہوجاتے تھے۔ 

سی سی پی او نے مزید کہا لاہورمیں بینکوں کے باہر شہریوں کو لوٹنے والے سات ملزمان بھی گرفتار کرلیے گئے ہیں، ملزمان سے 35 لاکھ نقدی، اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کرلیا گیا۔

Sughra Afzal

Content Writer