ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سائلین کو بروقت انصاف فراہمی کیلئے کوشاں

CJ Lahore High Court
کیپشن: Justice Qasim Khan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان کا بروقت انصاف کی فراہمی کے حوالے سے ایک اور بڑا فیصلہ، چیف جسٹس محمد قاسم خان کا زیر التواء ٹیکس، کمرشل اور بنکنگ مقدمات کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹانے کے لئے سپیشل ڈویژن بنچز کی تعداد بڑھا کر چار کردی۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سائلین کو بروقت انصاف فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔ چیف جسٹس محمد قاسم نے زیرالتوا ٹیکس، کمرشل اور بینکنگ مقدمات کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹیکس،کمرشل اور بینکنگ مقدمات کے سپیشل ڈویژن بینچز کی تعداد بڑھا کر 4کردی گئی۔عید کی تعطیلات کےبعد 4سپیشل 2 رکنی بینچز مقدمات کی سماعت کریں گے۔

جسٹس عائشہ اے ملک، جسٹس محمد راحیل کامران شیخ پر مشتمل2 رکنی بینچ تشکیل دے دیا گیا۔ جسٹس شاہد جمیل خان،جسٹس محمد رضا قریشی پرمشتمل2 رکنی بینچ، جسٹس ساجدمحمود سیٹھی کی سربراہی میں 2 رکنی جبکہ جسٹس جواد حسن کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ تشکیل دے دیا گیا ہے۔  

قبل ازیں چیف جسٹس محمد قاسم خان نےقتل اور منشیات کے مقدمات کی اپیلوں کے بروقت فیصلوں کیلئے ڈویژن بینچز کی تعداد دوگنی کرنے کی منظوری دیدی، دو رکنی بینچز 17 مئی سے تاحکم ثانی پرنسپل سیٹ پر اپیلوں کی سماعت کریں گے۔ منشیات کے مقدمات کی اپیلوں کی شنوائی کیلئےجسٹس ملک شہزاد احمد خان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ تشکیل دیا گیا ہے،جسٹس علی ضیاء باجوہ اس بینچ میں شامل ہیں جبکہ جسٹس سردار احمد نعیم اور جسٹس سہیل ناصر پر مشتمل دوسرا دو رکنی بینچ بھی تشکیل دیا گیا ہے۔

قتل کے مقدمات کی اپیلوں کی سماعت کیلئےجسٹس صداقت علی خان کی سربراہی میں دورکنی بینچ  تشکیل دیا گیا ہے،جسٹس محمد امجد رفیق اس  بینچ  میں شامل ہیں جبکہ جسٹس راجہ شاہد محمود عباسی کی سربراہی میں دوسرا دو رکنی بینچ  تشکیل دیا گیا ہے جس میں  جسٹس محمد شکیل بینچ  کا حصہ ہونگے ،بینچز کی تعداد دوگنی ہونے سے زیرسماعت اپیلوں کو جلد نمٹانے میں مدد ملے گی۔