معروف گلوکار عارف لوہار کے گھر صفِ ماتم بچھ گئی

9 May, 2021 | 10:05 AM

Sughra Afzal

(سٹی 42) معروف فوک گلوکار عارف لوہار کی اہلیہ انتقال کر گئیں۔

پاکستان میوزک انڈسٹری کے نامور گلوکارعارف لوہار کی اہلیہ سی ایم ایچ  ہسپتال میں زیر علاج تھیں، عارف لوہار کی اہلیہ کو چند روز قبل بخار کے باعث ہسپتال داخل کروایا گیا تھا،  حالت بگڑنے پر وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا ،بعدازاں انہیں سی ایم ایچ سے فاروق ہسپتال لایا گیا جہاں ان کا انتقال ہو گیا،  مرحومہ کی نماز جنازہ شاہ فرید جنازگاہ میں ادا کردی گئی، جس میں  اہل خانہ اور عزیز و اقارب نے شرکت کی،  نماز جنازہ کے بعد مرحومہ کے ایصال و ثواب کیلئےدعا کی گئی۔بعدازاں مرحومہ کو مقامی قبرستان میں ہی سپردخاک کردیا گیا۔

معروف پاکستانی گلوکارعارف لوہار گلوکار عالم لوہار کے فرزند ہیں، ان کا صوفیانہ گیت پیر دی جگنی جی نے ان کی فنی خدمات کو امر کر دیا، آواز کی چاشنی اور خوش لباسی ان کی پہچان ہے۔ ان کی لوک موسیقی پنجاب کے روایتی لوک ورثہ کی نمائندگی کرتی ہے۔

عارف لوہار گذشتہ 20 سالوں کے دوران میں دنیا بھر میں 50 سے زیادہ غیر ملکی دوروں میں اپنے فن کا مظاہرہ کرچکے ہیں، ان میں مملکت متحدہ، ریاستہائے متحدہ اور متحدہ عرب امارات کے دورے بھی شامل ہیں۔

مزیدخبریں