(ویب ڈیسک) 18 جولائی کو رشتہ ازدواج میں بندھنے والے گلوکار و اداکار فلک شبیر اور اداکارہ سارہ خان کے ہاں جلد پہلے بچے کی پیدائش کی چہ مگوئیاں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق فلک شبیر کی جانب سے اہلیہ کی ویڈیوز شیئر کی گئیں، جن میں اداکارہ کو بعض طبی پیچیدگیوں کے باعث ہسپتال داخل کرایا گیا تھا تاہم انہوں نے واضح نہیں کیا تھا کہ سارہ خان کو کن مسائل کی وجہ سے ہسپتال داخل کرایا گیا تھا۔
اس سے قبل اداکارہ کی ایک انسٹاگرام سٹوری وائرل ہوئی تھی، جس میں انہوں نے ایک حاملہ خاتون اور ان کے شوہر کی گرافکس تصویر شیئر کی تھی اور لکھا تھا کہ یہی تعلقات کی خوبصورتی ہے۔
ایک اور ویڈیو میں سارہ خان کو قدرے ڈھیلے لباس میں دیکھا جاسکتا ہے، جس سے شائقین نے اندازہ لگایا کہ وہ امید سے ہیں۔فلک شبیر کی جانب سے اہلیہ کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اگرچہ ان کی تعریف کی گئی، تاہم لوگوں نے گلوکار کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہیں حاملہ بیوی سے کام نہیں کروانا چاہیے تھا۔مداحوں نے انہیں یاد دلایا کہ ان کی اہلیہ امید سے ہیں اور وہ ان سے کام کروا رہے ہیں، ایسا کرنے پر لوگوں نے فلک شبیر کو عامر لیاقت قرار دیا۔