ڈیفنس (زین مدنی )معروف اداکارہ انوشے اشرف نے اپنی خوبصورت اور چمکدار جلد کا راز بتاتے ہوئے کہا کہ ان کی چمکدار جلد کا راز زیادہ سونا اور سن بلاک کا استعمال ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی تصویریں شیئر کرتے ہوئے انوشے اشرف نے بتایا کہ متعدد موقعوں پر خواتین ان سے خوبصورتی اور چمکدار جلد کا راز پوچھتی ہیں تو وہ اس معاملے میں قدرت کی جانب سے خوش قسمت ثابت ہوئی ہیں۔انہوں نے 3 طریقے جو وہ اپنی جلد کو خوبصورت بنانے کے لئےاستعمال کرتی ہیں بتاتے ہوئے کہا کہ وہ بھرپور نیند لیتی ہیں، دھوپ میں نکلنے سے پہلے سن بلاک کا باقاعدہ استعمال کرتی ہیں اور جب گھر پر موجود ہوں تو میک اپ سے اجتناب کرتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مداحوں کے کمنٹس نے انہیں بغیر میک اپ اور بغیر کسی فلٹر کے تصویریں شیئر کرنے کی ترغیب دی ہے۔37 سالہ اداکارہ نے بتایا کہ وہ اللہ تعالیٰ کی شکرگزار ہیں کہ زیادہ ٹوٹکے اور میک اپ کے بغیر بھی اس عمر میں ان کی جلد چمکدار اور روشن ہے۔آخر میں انہوں نے مداحوں کو جلد چمکدار بنانے کی ترکیب بتاتے ہوئے زیادہ پانی پینے، بھرپور نیند کرنے اور جلد کے لیے موزوں سن بلاک کے استعمال کرنے کا مشورہ دیا۔