(سعید احمد سعید) اسسٹنٹ کلیکٹر کسسٹم ایکسپورٹ شفاعت علی مرزا کی لاہور ائیرپورٹ کارگو جیری شیڈ پر بڑی کارروائی، بیرون ملک فیس ماسک اور حفاظتی کٹس کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔
لاہور ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق ائیرپورٹ کارگو سے 1لاکھ 53ہزار نو سو فیس ماسک اور 4ہزار نو سو پچاس حفاظی کٹس کی اسمگلنگ کی برطانیہ کوشش ناکام بنا دی گئی، رازق انٹرنیشنل کی جانب سے 1لاکھ 53ہزار نو سو فیس ماسک کی کنسائنمنٹ برطانیہ کے لیے بک کروائی گئی تھی اور سید ایسوسی ایٹ کی جانب سے 4ہزار نو سو پچاس حفاظتی کٹس کی کنسائنمنٹ برطانیہ کے لیے بک کروائی گئی تھی۔
ذرائع کے مطابق دونوں پارٹیوں نے فیس ماسک اور میڈیکل کٹس کو کپڑا ظاہر کرکے لندن بجھوانے کی کوشش کی، جس ہر کلیکٹر ائیرپورٹ کسسٹم عظمت طاہرہ کی ہدایات پر اسسٹنٹ کلیکٹر کسسٹم شفاعت علی مرزا نے کارروائی کی۔فیس ماسک اور حفاظتی کٹس قبضے میں لے کر مالکان کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی۔
کامیاب کارروائی پر کلیکٹر ائیرپورٹ کسسٹم عظمت طاہرہ کی جانب سے کسسٹم عملے کو شاباش دی، کلیکٹر کسسٹم عظمت طاہرہ کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کے پیش نظر فیس ماسک اور حفاظتی کٹس کی بیرون ملک ترسیل پر پابندی ہے۔کسسٹم عملہ حکومت پاکستان کی جانب سے جاری ہدایات کی روشنی میں کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔