ڈیزل نرخوں میں کمی کےبعد فریٹ ٹرینوں کے کرایوں میں بھی کمی

9 May, 2020 | 04:46 PM

M .SAJID .KHAN

(سعید احمد سعید) ریلوے نے فریٹ کرایوں میں 10 فیصد کمی کردی، نوٹی فیکیشن جاری  کردیا گیا جبکہ عملدرآمد آج رات 12 بجے سےہوگا۔

تفصیلات کے مطابق  ریلوے ہیڈکوارٹر کی جانب سے ڈیزل نرخوں میں کمی کےبعد فریٹ ٹرینوں کے کرایوں میں 10 فیصد کمی کردی گئی، اس حوالے سے باقاعدہ نوٹی فیکیشن جاری کر دیا گیا،،نوٹیفیکیشن کے مطابق ریلوے کنٹینرکرایوں میں فی ویگن 5 ہزارروہے کی کمی کی گئی ہے،جبکہ کول، سیمنٹ،راک فاسفیٹ،کھاد اور دیگر کےکرایہ میں 10 فیصد تک کمی کی گئی ہے،رعائتی کرایوں کے ساتھ ریلوے فریٹ ٹرینوں کا سٹیشن ٹوسٹیشن کرایہ نامہ جاری کیا گیا۔

واضح رہے کہ  حکومت نے  پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30 روپے فی لٹر تک کمی کر دی تھی جس پر پٹرول 15 روپے اور ڈیزل 27 روپے پندرہ پیسے فی لیٹر سستا کیا گیا ہے, پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پٹرول کی فی لٹر نئی قیمت 81 روپے 58 پیسے ہوئی ہے,سپیڈ ڈیزل 80 روپے 10 پیسے فی لٹر، مٹی کی تیل کی فی لیٹر نئی قیمت47 روپے 44 پیسے جبکہ  لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 47 روپے 51 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔

اوگرا سفارشات کے مطابق عوام کو پٹرول کی قیمت پر 5 روپے 68 پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل پر 6 روپے 79 پیسے، مٹی کے تیل پر 14 روپے 6 پیسے اور  لائٹ ڈیزل پر 9 روپے 57 پیسے کی مزید کمی کے ریلیف سے محروم کردیا گیا ہے۔

 کورونا وائرس کے باعث عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی کے باعث آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی ( اوگرا) نے یکم مئی سے  پٹرولیم مصنوعات کی قیموں میں 44 روپے تک کمی کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کی تھی۔ تاہم حکومت نے ایک بار پھر عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کا پورا ریلیف عوام کو منتقل نہیں کیا۔

مزیدخبریں