ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیس نے تاجروں کو دکانیں کھولنے سے روک دیا

پولیس نے تاجروں کو دکانیں کھولنے سے روک دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہزاد خان ابدالی: لاہور سمیت پنجاب بھر میں دکانیں کھولنے کیلئے وفاقی حکومت کے نوٹیفیکشن کا انتظار, شہر کی مارکیٹوں اور بازاروں کے مرکزی قائدین وتاجران مارکیٹس کھولنے پہنچے مگر پولیس نے اجازت نہ دی۔
پولیس نے ہال روڈ'بیدن روڈ'اردو بازار'برانڈرتھ روڈ'انارکلی بازار 'کریم مارکیٹ'شاہ عالم مارکیٹ 'اعظم کلاتھ مارکیٹ'کیمیکلز مارکیٹس'پیپر مارکیٹ سمیت دیگر مارکیٹس کے داخلی وخارجی راستوں کو بیئریئر لگا کر بند کیے رکھا۔ مرکزی جنرل سیکرٹری انجمن تاجران عتیق میر نے مذمت کرتے ہوئےکہا کہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے وزیراعظم عمران خان کے احکامات کی نفی کرتے ہوئے چھوٹی دوکانیں بھی 'کھولنے کی اجازت نہیں دی ۔
مرکزی جنرل سیکرٹری نعیم میر'صدر لاہور ملک امانت نے کہاکہ چھوٹئ بڑی مارکیٹس کی تفریق کرکے تاجروں میں تفرقہ نہ ڈالا جائے۔ تاجر رہنما نے وزیراعلی عثمان بزدار کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ بھی کیا۔صدر انجمن تاجران لاہور ملک امانت نے کہا کہ تاجران کو چھوٹی وبڑی مارکیٹس میں تقسیم کرکے تفرقہ نہ ڈالا جائے ۔
انجمن تاجران کے مرکزی قائدین نے کہا کہ حکومت بڑی مارکیٹوں میں کاروبار کرنے والے چھوٹے تاجران کو بھی کام کرنے کی اجازت دی جائے 'ورنہ معاشی ابتری کئی خاندان نگل جائے گی .

خیال رہے کہ 7 ميی کو قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد وزیرِ اعظم عمران خان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا تها کہ اجلاس میں چھوٹی مارکیٹیں کھولنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ محلے کی دکانیں بھی کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ چھوٹی مارکیٹیں اور چھوٹی دکانیں صبح فجر سے شام 5 بجے تک کھلی رہیں گی۔ اوپن ہونے والی چھوٹی مارکیٹیں و دکانیں ہفتے میں 2 دن بند رہیں گی-2 دن بندش کا اطلاق پہلے سے کھولی گئی فارمیسی، میڈیکل سٹورز، دودھ دہی کی دکانوں، کریانہ سٹوروں، تندوروں اور بیکریوں پر نہیں ہوگا۔ اس طرح ہسپتالوں کی او پی ڈیز کو بھی کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔