لاہور ہائیکورٹ کےافسران اور سٹاف کیلئے بڑی خوشخبری

9 May, 2020 | 03:42 PM

Sughra Afzal

(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ کےافسران اور سٹاف کے لیے بڑی خوشخبری، عید سے پہلےعیدی، افسران اور سٹاف کو 8کروڑ 67 لاکھ روپے کا  اعزازیہ جاری، رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ بہادرعلی خان کو سب سے زیادہ اعزازیہ ایک لاکھ 10ہزار روپےملے گا۔

لاہور  ہائیکورٹ کے چیف جسٹس  محمد قاسم خان کی منظوری کے بعد افسران اورسٹاف کو اعزازیہ دینے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا، جس پر لاہور  ہائیکورٹ کے ملازمین کافی خوش ہیں، لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے666 سینئر افسران کو 4  کروڑ  31  لاکھ  70 ہزار روپے اور نان گزٹیڈ  1245  ملازمین کو  3 کروڑ 68   لاکھ  97  ہزار روپے اعزازیہ ملے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہائیکورٹ کے گریڈ 20 کے افسران کو 90 ہزار روپے اعززایہ ملے گا، گریڈ 20 کے سیکرٹری ٹو چیف جسٹس ہائیکورٹ محمد جاوید ملک کو بھی بہترین کارکردگی پر90 ہزار روپے ملیں گے، ایڈیشنل رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ رانا شاہد غفار، راشد منہاس، محمد ایوب سمیت گریڈ 20 کے دیگر افسران کو بھی 90 ہزار روپے ملیں گے، گریڈ 19 کے افسران کو 80 ہزار، گریڈ 18 کے افسران کو 70 ہزار، گریڈ 17 کے افسران کو 60 اور گریڈ 16 کے افسران کو 50 ہزار روپے ملیں گے۔

لاہور ہائیکورٹ کے گریڈ 11 سے 15 کے ملازمین کو 38000 ہزار روپے ملیں گے، ہائیکورٹ کے گریڈ  3 سے 10 تک کے  ملازمین کو   25 ہزار روپے اعزازیہ دیا  جائے گا۔

دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کو ججز سنیارٹی لسٹ میں ساتویں نمبرپر ہونے کے باعث کورٹ نمبر 7 الاٹ ہوگیا ہے،جسٹس علی باقر نجفی اور ان کے سٹاف کا سامان کمرہ عدالت نمبر 10 سے 7 میں منتقل کردیا گیا۔

نئی سنیارٹی لسٹ کے مطابق جسٹس عائشہ اے ملک کو کورٹ نمبر 5، جسٹس شاہد وحیدکو کورٹ نمبر6الاٹ کیا گیا ہے، دونوں جج صاحبان عید کے بعد نئے کمروں میں مقدمات کی سماعت کریں گے۔

مزیدخبریں