لاہور کے 105 سکولوں میں بھرتیوں کیلئے ہونیوالےانٹرویوز منسوخ

9 May, 2020 | 01:33 PM

M .SAJID .KHAN

(جنیدریاض) لاہور کے 105 سکولوں میں درجہ چہارم کی بھرتی کا معاملہ ایک بار پھر التوا کاشکار ہوگیا۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے 11 مئی کو انٹرویوز منسوخ کردیئے، نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

سی ای او ایجوکیشن پرویز اختر خان کے مطابق درجہ چہار م کی اسامی کے لئےبعض امیدواروں نے 2 سے 3 سکولوں میں ایک ساتھ درخواست جمع کرارکھی ہے ۔ اس لئےامیدواروں کے انٹرویوز 3 مختلف روز میں لیے جائیں گے تاکہ انھیں ایک سے دوسری جگہ جانے میں دشواری نہ ہو۔ پرویز اختر خان نے مزید کہا کہ انٹرویوز کیلئے فی سکولوں 50 سے 100 امیدواروں نے درخواستیں جمع کرارکھی ہیں۔

دوسری جانب وفاقی حکومت کی جانب سےامتحانات منسوخ  کردیئے جس پر پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیئرمینزاگلے ہفتےمیں باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کرے گی،لاہورکےتقریبا5لاکھ22ہزار طلبہ اس فیصلے سےمستفید ہوں گے۔کورونا وائرس کےبڑھتےخطرے کےپیش نظر وفاقی حکومت نےرواں سال کوئی بھی امتحان نہ لینےکا اعلان کیا ہے،لیکن اس کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمین اگلےہفتے میں مشاورت کےبعد جاری کرےگی،،جس سے پنجاب کے41لاکھ طلباء و طالبات براہ راست مستفید ہوں گے۔

نویں جماعت کے13 لاکھ78ہزار طلباء براہ راست دسویں جماعت میں جائیں گے،دسویں جماعت کے11لاکھ 80 ہزار طلباء نویں جماعت کی بنیاد پرپاس قرار دئیے جائیں گے، لاہور بورڈ کےکل 5 لاکھ 22 ہزاطلباءمستفید ہوں گے،جس میں نویں جماعت کے2لاکھ82ہزار اور دسویں جماعت 2 لاکھ 40 ہزار شامل ہیں جبکہ پنجاب بھر میں گیارہویں جماعت کے7 لاکھ 85 طلبا براہ راست بارہویں جماعت میں پہنچیں گے۔بارہویں جماعت کے8 لاکھ 23 ہزار طلباء گیارہویں کی بنیاد پرپاس قرار دئیے جائیں گے،اسی طرح لاہور بورڈ کے گیارہویں جماعت1لاکھ 71 ہزار اور بارہویں جماعت کے 1لاکھ 90 ہزار طلباء کو فائدہ ہو گا۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس لاہور سمیت پنجاب بھر میں تیزی سے پھیل رہا ہے، پنجاب میں اب تک183  افراد موت کے منہ چلے گئے ہیں جبکہ  10 ہزار 33  افراد  کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں، کورونا وائرس کے باعث16 مارچ سے لاہور سمیت پنجاب بھر میں سکولز، کالجز اور یونیورسٹیاں بند ہیں۔

 
 

مزیدخبریں