آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم کیسا رہے گا ،بارش کہاں ہوگی، جانئے

9 May, 2020 | 09:58 AM

M .SAJID .KHAN

(جنید ریاض) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہورکا موسم خشک رہنے کا امکان ہے،موسم خشک رہنے سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگا جس کے باعث آج درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور شہرکا موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔موسم خشک رہنے سے گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جبکہ صبح کے وقت کم سے کم درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 43 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ شام کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 26 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز بھی شہر کا موسم خشک رہے گے ۔

رمضان المبارک کا پندرہواں روزہ اور موسم اسلام آباد میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ، محکمہ موسمیات پنجاب صوبہ کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اورگرم رہےگا،خطۂ پوٹھوہار ،راولپنڈی ، جہلم، چکول، اٹک ، مری ،سرگودھا، میانوالی ، بھکر، لیہ ، جھنگ، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور لاہورمیں بھی چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی متوقع ہے۔

 بلوچستان صوبہ کے بیشتر اضلاع میں مو سم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے ، سندھ صوبہ کے بیشتر اضلاع میں بھی مو سم شدید گرم اور خشک  ہےگا، دوسری طرف خیبرپختونخوا صوبہ کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ر ہے گا جبکہ مانسہرہ، بٹگرام، بشام، شانگلہ، چترال ، دیر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، کرم میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔

 پشاور، مردان ، کوہاٹ اور بنوں،گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ، علاوہ ازیں  کشمیر میں بھی تیز ہواوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

مزیدخبریں