پولیس نے کمائی کا نیا طریقہ نکال لیا

9 May, 2020 | 09:58 AM

Shazia Bashir

لاہورٟکر ائم رپورٹر: صوبائی دارالحکومت میں پولیس نے کمائی کا نیا طریقہ نکال لیا ہے۔کسی بھی محلے میں بیٹھے دوستوں کو تھانے لے جاکر ان پر جوا ڈال کر کمائی کی جاتی ہے۔تھانہ گجر پورہ میںبھی ایسی ہی ایک واردات قانون کے رکھوالوں نے کی۔

گجر پورہ تھانے کے ایس ایچ او شاہزیب خان نے علاقے میں گھروں کے باہر بیٹھے لڑکوں کو گرفتار کیا اور ان کیخلاف جوئے کا مقدمہ ڈال دیا۔ان سے برآمد ہونے والے پیسوں میں سے زیادہ اپنے پاس رکھ لئے اور تھوڑے سے ان پر ریکوری کی صورت میں ڈال کر مقدمہ بنا دیا۔ بتایا گیا ہے کہ جنر ل ہسپتا ل کا ملا ز م محسن نو از اور اس کے دوست گھر گجر پو رہ کے علا قہ کو ٹ خو اجہ سعید فضل پو رہ میں واقع حو یلی کے اند ر بیٹھے تھے کہ تھانہ گجر پورہ کے اہلکار محمد سلیم سب انسپکٹر اور ایس ایچ او کا کا ر خا ص محمدآ صف اے ایس آ ئی اور دوسر ے اہلکا رآگئے اور ان کو لے جاکر ایس ایچ او شاہ زیب کے سامنے پیش کیا۔

ایس ایچ او نے ان کے خلاف مقدمے کا حکم دیا اور ان کی تلاشی کے دوران نکلے 50 ہزارروپے بھی ہڑپ کر لئے گئے۔پو لیس نے صر ف 7ہز ار 10روپے کی ریکو ری ڈالی جبکہ خو د رکھ لیئے۔بیگناہ افراد نے اگلے دن اپنی ضمانتیں کروائیں۔ اس ظلم پر اہل علاقہ اور لڑکوں کے وارثوں نے شدید احتجاج کیا اور گجر پو رہ کے علا قہ کشمیر روڈ پر مظاہرہ بھی کیا مظاہر ین  نے ٹا ئر و ں کو آ گ لگا کر سڑ ک کو بند کر دیا اس مو قع پر مظا ہر ین ایس ایچ اوگجر پو رہ شا ہ زیب خا ن کے خلا ف شد ید نعر ے با زی کی ۔

ان کا کہنا تھا کہ ایس ایچ او شاہزیب خان پہلے بھی تھانہ ریس کورس میں کرپشن کی وجہ سے کافی بدنام تھا اب اس نے گجر پورہ کے باسیوں کو اپنے نشانے پہر رکھ لیا ہے۔ محسن نو از نے بتا یا کہ اس کی کچھ لو گو ں سے مخا لفت ہے جنہو ں نے ایس ایچ او کو پیسے دے  کر میر ے خلا ف کا روائی کر وائی ہے ۔اہل علا قہ نے مطالبہ کیا کہ ایس ایچ او شاہ زیب خا ن ،سلیم سب انسپکٹر ،اے ایس آ ئی آ صف اور دوسرے متعلقہ اہلکاروں کو معطل کر کے ان کے پیسے واپس کروائے جائیں ورنہ اسمبلی ہال کے سامنے دھرنا دیا جائے گا۔

اس بارے میں ایس ایچ او تھانہ گجر پورہ شاہ زیب خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے کسی کے ساتھ زیادتی نہیں کی۔ علاقے میں جو بھی جرم کرے گا اس کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔

مزیدخبریں