کینٹ (زین مدنی )اسٹرنگز بینڈ کے رکن اور نامور کمپوزر و گلوکار بلال مقصود نے سماجی ویب سائٹ اسنیپ چیٹ کا استعمال کرتے ہوئے اپنا پرانا گانا سوہنئے نئے انداز میں گا کر مداحوں کے دل جیت لیے۔
ملک بھر میں جاری لاک ڈان کے باعث از خود تنہائی اختیار کئے گلوکار بلال مقصود بہترین وقت گزاری کے لیے اسنیپ چیٹ فلٹرز کا استعمال کرتے ہوئے ویڈیوز شیئر کرکے اپنے مداحوں کے دل جیت رہے ہیں.
بلال مقصود کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اپنی منفرد ویڈیو میں وہ اپنا ایک پرانا گانا سوہنئے گنگنا رہے ہیں۔ بلال مقصود کا بینڈ اسٹرنگز کا گانا سوہنئے 2003 میں ریلیز کئے گئے البم دھانی کا ایک مقبول گانا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل ازخود تنہائی اختیار کئے بلال مقصود کبھی اپنے دونوں ہاتھوں سے لاک ڈاؤن کی عکاسی کرتا اسکیچ بنا کر مداحوں کو حیران کررہے ہیں،سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر گلوکار و گٹارسٹ بلال مقصود کی جانب سے ایک ویڈیو شئیر کی گئی جس میں وہ انتہائی مہارت سے لاک ڈاون کی صورتحال میں سماجی دوری اختیار کئے ایک جوڑے کا اسکیچ بنارہے ہیں۔ تو کبھی والد انور مقصود کے ساتھ لائیو سیشن رکھ کر دل جیت رہے ہیں۔’لاک ڈاؤن کَپل‘ کے عنوان سے شئیر کردہ ویڈیو دیکھ کر آرٹ کے شائق خوب محظوظ ہو ئے۔
اسٹرنگز بینڈ کے بنانے والوں میں شامل بلال مقصود انور مقصود کے بیٹے ہیں جن کا شمار پاکستان کے مشہور مصنف، شاعر اور مصوروں میں ہوتا ہے۔