ایبٹ روڈ (زین مدنی ) نامور اداکار نعمان اعجاز نے ہمایوں سعیدسے کہا ہے کہ ایسے ہی کام کرتے رہے تو ایک دن اداکاری سیکھ جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق اداکارنعمان اعجازاوراداکاروہدایتکا واسع چوہدری کی ایک وڈیوانٹرنیٹ پرخوب وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ اداکار ہمایوں سعید اورعدنان صدیقی سے متعلق باتیں کررہے ہیں تاہم وڈیو وائرل ہونے کے بعد نعمان اعجازکومداحوں کی جانب سے خوب تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
وڈیومیں نعمان اعجازکا کہنا ہے کہ وہ انٹرنیٹ پرمختلف چیزیں دیکھ رہے اوراسی دوران انہوں نے ہمایوں سعید کا ایک کلپ دیکھا تو انہیں لگا کہ وقت کے ساتھ اداکاربہت کچھ سیکھ جاتے ہیں لیکن ہمایوں ابھی تک نہیں کرپائے۔ نعمان اعجازنے مزید کہا کہ مجھے یقین ہے کہ اگرہمایوں سعید اسی طرح کام کرتے رہے تو وہ ایک دن حادثاتی طورپراداکاری سیکھ ہی جائیں گے۔ انسان کو کبھی بھی نا امید نہیں ہونا چاہیئے۔
اسی دوران جب واسع چوہدری نے نعمان اعجازسے کہا کہ وہ مایہ نازاداکارعدنان صدیقی کی اداکاری کے بارے میں کیا کہیں گے تو اس پرانہوں نے جواب دیا کہ وہ بھی ہمایوں کے پیشوا ہیں اوران ہی کے نقش قدم پرچل رہے ہیں، اگر اس عمر میں بھی انہیں کامیابی ملی ہے تو اچھی بات ہے۔