ایل ڈی اے گورننگ باڈی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

9 May, 2019 | 11:13 PM

Arslan Sheikh

( در نایاب ) ایل ڈی اے گورننگ باڈی کے اجلاس کی اندرونی کہانی، گورننگ باڈی کے ممبران نے ترقیاتی بجٹ کے استعمال نہ ہونے پر کئی سوال اٹھا دیئے، گورننگ باڈی کے ممبران کو ساڑھے چار ارب کے ڈویلپمنٹ فنڈز استعمال نہ کرنے پر شدید تحفظات، ایل ڈی اے میں تقرر وتبادلوں پر پابندی جبکہ ایچ آر کمیٹی کو بااختیار بنا دیا گیا۔

  گورننگ باڈی میں ڈی جی ایل ڈی اے کو ممبران کی جانب سے مشکل سوالات کا سامنا کرنا پڑا۔ ممبران نے شکوہ کیا کہ شہری ترقیاتی کام نہ ہونے پر بلبلا رہے ہیں اور ایل ڈی اے ہاتھ دھرے بیٹھا ہے۔ گورننگ باڈی ارکان نے مطالبہ کیا کہ ڈویلپمنٹ فنڈ بلا تاخیر خرچ کئے جائیں۔

ذرائع کے مطابق گورننگ باڈی میں سیکرٹری ہاؤسنگ اور ڈی جی ایل ڈی اے کا تنازع بھی زیر بحث آیا۔ ڈی جی ایل ڈی اے پانچ افسران کو ڈائریکٹر سے ڈپٹی ڈائریکٹر بنانے کے فیصلے پر عملدرامد نہ کرنے پر بھی نشانہ پر ہیں۔ آئندہ ٹرانسفر پوسٹنگ جیسے اہم امور گورننگ باڈی کی ایچ آر کمیٹی کے سپرد کردیا گیا۔

گورننگ باڈی کی ایچ آر کمیٹی کی سربراہی ممبر میجر (ر) سید برہان اعظم کریں گے۔   ایل ڈی اے میں ایک ماہ کے لئے تقررو تبادلوں پر پابندی کا فیصلہ کرلیا گیا۔

مزیدخبریں